پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11کے آفشیل ترانے میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ، دانیہ کنول اور صابری سسٹرز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

پی ایس ایل 11 کے ترانے کا تھیم ’بیٹ پہ کھیلیں گے‘ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے پی ایس ایل الیون کا آغاز26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ نئے شیڈول کے مطابق تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں