بہاولنگر: نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر نویں جماعت کی طالبہ کو قتل کر ڈالا

بہاولنگر: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے نویں جماعت کی طالبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چک نمبر 121 سکس آر میں پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، جبکہ پولیس اور کرائم سین کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی عمر 16 سال ہے اور نویں کلاس کی طالبہ تھی، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں