لاڑکانہ: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے خاتون ہلاک، 2 افراد زخمی

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ لاڑکانہ کے گاؤں صدیق آباد میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت انور خاتون کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں منظور اور صادق انڑ شامل ہے، منظور اور دیدار کے بچوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا طول پکڑ گیا، اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کو پکڑنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں