38 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 38 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

چیمپئن شپ اپریل کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگی، پی ایچ ایف نے تمام ملحقہ یونٹس، بشمول تمام صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز، محکمہ جاتی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن، محکمہ جاتی ٹیموں کو 3 اپریل 2026 تک اپنی شرکت کی تحریری تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں