فیفا ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کررہے، امریکا میں میچز نہیں کھیلیں گے: ایران
تہران: (دنیا نیوز) صدر ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا بائیکاٹ نہیں کر رہے۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث امریکا میں شیڈولڈ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچز نہیں کھیل سکتے۔
واضح رہے کہ ایران کے فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچز امریکا میں شیڈول ہیں جس پر ایران نے فیفا سے اپنے گروپ مرحلے کے میچز میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے فیفا ورلڈ کپ 2026 رواں سال جون، جولائی میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول ہے۔