کراچی میں غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے والا مسافر پکڑا گیا
کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد میں ایف آئی اے نے غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے والے مسافرکوحراست میں لے لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے سیالکوٹ پرتگال سے ترکی کے راستے کراچی پہنچا، مسافر نے ترکی، یونان اور اٹلی کے ذریعےغیر قانونی طور پر یورپ میں داخلہ حاصل کیا۔
دوسری جانب ابتدائی تفتیش میں ملزم نے سیالکوٹ کے ایجنٹ سے رابطے کرنے کا اعتراف کیا جب کہ کوئٹہ، ایران، ترکی، اٹلی اور پرتگال کے راستے غیر قانونی سفر کیا۔
ملزم کوحراست میں لے کر مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کردیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔