افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی

کابل : (دنیا نیوز) افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل افغانستان میں عید الفطر ہوگی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ کل جمعرات کو عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا۔

سپریم کورٹ کے مطابق صوبہ فراہ، ہلمند اور غور میں متعدد افراد نے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادت دی جسے باقاعدہ طور پر قابلِ اعتبار قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عید 20مارچ بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں