ایران کا اسرائیلی بن گوریان ایئر پورٹ پر میزائل حملہ، 3 پرائیویٹ طیارے متاثر
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی بن گوریان ایئر پورٹ پر ایران کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق حملے میں 3 پرائیویٹ طیارے متاثر ہوئے جبکہ ایک میں طیارے میں آگ لگ گئی۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق طیاروں کو میزائل کے تباہ شدہ ملبے کے گرنے سے نقصان پہنچا۔