عمران خان کی عید کے دن بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی: عطا تارڑ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے بیان پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی عمران خان کی عید کے دن بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں، انہیں پاکستانی ویزے کی ضرورت نہیں۔
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 18, 2026
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بچے پاکستان میں قیام کے دوران پاکستانی قوانین کی مکمل پاسداری کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹوں کے پاکستان آنے کے لئے ویزا درخواست کے بارے میں تاخیر پر ٹویٹ کی تھی۔