اسلام آباد ہائیکورٹ: چاند کے معاملے پر وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب
اسلام ااباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کیلئے شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ چاند نظر آئے گا تو ہی اعلان کیا جائے گا نا، پہلے چاند کی شہادتیں چاروں صوبوں سے اکٹھی کی جاتی ہیں پھر میٹنگ ہوتی ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے تبھی وقت تو لگ جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاند نظر آئے بغیر تو اعلان نہیں کیا جا سکتا، چلیں رپورٹ مانگ لیتے ہیں۔
عدالت نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تاہم آئندہ سماعت کیلئے تاریخ نہ دی۔