جنگ کے 17ویں روز بھی 237 پاکستانیوں کی ایران سے وطن واپسی، تعداد 5852 ہو گئی

کوئٹہ:(دنیا نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ17ویں روز بھی جاری رہا مزید237 افراد وطن پہنچ گئے۔

ضلعی حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 44 افراد وطن پہنچے ہیں اور 17روز کے دوران مجموعی طور پر 3784 افراد واپس آئے۔

دوسری جانب گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 193 افراد واپس وطن آ چکے ہیں، اب تک مجمو عی طور پر 2068 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

علاوہ ازیں 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے مجموعی طور پر 5852 افراد وطن واپس پہنچے، وطن واپس پہنچنے والوں میں زائرین، مزدور، ایرانی طلباء اور بزنس مین شامل ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آنے آنے والے تمام افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں