بھارت میں کشتی پر افطار کرنے والے 14 مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر واراناسی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کشتی پر افطار کرنے پر 14 مسلمان نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریائے گنگا میں افطار کرنے پر بی جے پی یوتھ لیڈر کی شکایت پر درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کشتی پر ہونے والی افطار میں نان ویج کھانا، خصوصاً بریانی پیش کی گئی اور اس سے ’مذہبی جذبات مجروح‘ ہوئے ہیں۔

مقدمے کے بعد نامزد کیے گئے تمام 14 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا، یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں مذہبی آزادی اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر ایک بار پھر بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں