دولت، مذہب یا نسل سے قطع نظر ہمارا دشمن ایک ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دولت، مذہب یا نسل سے قطع نظر ہمارا دشمن ایک ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یورپی اور امریکی حکام کی ایک بڑی تعداد اس جنگ کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے، وہ مانتے ہیں کہ ایران پر جنگ غیر منصفانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے مزید اراکین کو بھی اسی راستے پر چلنا چاہیے، عالمی اثرات کا سلسلہ ابھی شروع ہوا ہے اور یہ سب کو متاثر کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں