سلمان کے والد کو کئی ہفتوں بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، گھر منتقل

ممبئی: (ویب ڈیسک) برین ہیمرج کے باعث ہسپتال 17 فروری کو ہسپتال داخل ہونے والے سٹار بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 90 سالہ سابق اداکار اور فلم پروڈیوسر سلیم خان ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیر علاج تھے، منگل کے روز انہیں ہسپتال سے چھٹی دی گئی، ان کا علاج کامیابی سے مکمل ہوا۔

دوران علاج انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا جبکہ برین ہیمرج کے باعث احتیاط کے طور پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق ان کی عمر کے پیش نظر مکمل صحتیابی میں وقت لگا۔

منگل کی صبح سلمان خان ہسپتال پہنچے، جبکہ دوران علاج ان کے دوسرے بچے ارباز خان، الویرا اور ارپیتا، داماد اتول اگنی ہوتری اور ایوش شرما ان کی عیادت کیلئے آتے رہے، سلیم خان کی اہلیہ سلمیٰ خان اور ہیلن بھی ہسپتال میں ان کے ساتھ موجود رہیں۔

ان کے دیرینہ ساتھی جاوید اختر کے علاوہ کئی معروف شخصیات بھی انہیں دیکھنے ہسپتال آئیں، جن میں عامر خان، شاہ رخ خان، سچن ٹنڈولکر کی اہلیہ انجلی ٹنڈولکر اور سنجے دت شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں