لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتیں 912 ہوگئیں، 2221 افراد زخمی
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 912 ہو گئیں۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق، 2 مارچ سے ملک میں جاری اسرائیلی حملے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 912 تک پہنچ گئی ہے، مزید 2,221 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کے روز وزارتِ صحت نے اطلاع دی تھی کہ 886 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 26 افراد کی موت ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیال رہے 2 مارچ 2026 سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں (خاص طور پر حزب اللہ کے خلاف) کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر مبنی ہیں۔
یاد رہے یہ تعداد حالیہ دنوں میں تیزی سے بڑھی ہے، دو روز قبل جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 826 تک پہنچی تھی اور حملوں میں 2,141 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔