مشرق وسطیٰ جنگ، سمیت ملک بھر سے بیرون ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ

لاہور : (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث ملک بھر سے بیرون ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس سے بیرون ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ لاہور پروازوں کی منسوخی کی سنیچری مکمل ہو گئی ہے۔

لاہور سے منسوخ ہونے والی پروازوں میں ابو ظہبی بحرین شارجہ کویت قطر ایران عراق آزر بائیجان اور دوبئی شامل ہیں تاہم مشرقی وسطی میں کل سے اچانک جنگ میں تیزی کے بعد صورتحال پھر بگڑ گئی ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لاہور ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل مکمل معلومات لیکر آنے کی ہدایت کر دی جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت کراچی اسلام آباد پشاور کوئٹہ فیصل آباد ملتان سیالکوٹ سینکڑوں مسافر پہنچ کر واپس گھروں کو چلے گئے ہیں۔

لاہور عرب امارات کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز ایک بار پھر معطل ہوگیا، لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل سمیت ملک کے آٹھ ائیرپورٹ سے 18 روز میں 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں