کراچی: ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق، ویڈیو منظر عام پر آگئی

کراچی: (دنیا نیوز) عائشہ منزل جماعت خانہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

دلخراش ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار بائیک سوار 2 نوجوان فاسٹ ٹریک پر آرہے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق تیز رفتار بائیک سلپ ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرائی، حادثے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں