پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دیدی
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔
دستاویز کے مطابق 52 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، پنجاب حکومت نے 20 ٹویوٹا فارچیونر اور 12 ہائی لکس گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔
37 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کی 20 ٹیوٹا فارچیونرز سگما 4×4 خریدیں جائیں گی، وی وی آئی پیز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کے لئے 12 4×4 ہائی لکس ڈالے خریدے جائیں گے۔
ہائی لکس ڈالوں کے لیے 11 کروڑ 26 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی، گاڑیوں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے لئے بجٹ منظور کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق گاڑیوں میں نائٹ وژن، تھرمل کیمرے اور جدید سکیورٹی آلات بھی منصوبے میں شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ نے فارچیونر گاڑیوں کو لگژری قرار دے کر اعتراض بھی اٹھایا تھا، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ کے ذریعے گاڑیوں کی خریداری اور استعمال ہوگا۔