کراچی میں رینجرز کی کارروائی، ٹوپی گینگ کے 7 کارندے گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز کی کارروائی، ٹوپی گینگ کے 7 کارندے گرفتار ہو گئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوپی گینگ سندھ بھر میں 900 سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلا، ملزمان 2018 سے جرائم کی وارداتوں میں سرگرم تھے جبکہ ملزمان کراچی سمیت سکھر، کندھ کوٹ اور روہڑی میں بھی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان کا بسوں میں مسافروں سے جیب تراشی میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مرکزی ملزم محمد ظفر سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت شدہ ہے۔
ترجامن رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔