متحدہ کو اعتماد میں لئے بغیر گورنر سندھ کو ہٹایا گیا: امین الحق کا شکوہ

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ کو اعتماد میں لئے بغیر گورنر سندھ کو ہٹایا گیا۔

ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے کہا وعدہ کیا گیا تھا گورنر سندھ متحدہ کا رہے گا، کوشش ہوگی آئندہ بھی گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہو، گورنر لگانا اور ہٹانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے، آج اپنا یوم تاسیس منائیں گے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ کرپشن نااہلی اور بے حسی پیپلزپارٹی کی پہچان بن چکی ہے، شاہراہ بھٹو بھی تاحال مکمل نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کو ماموں بناتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں