موت کے 3 سال بعد سدھو موسے والا کا اے آئی ٹور، پاکستان سمیت کئی ممالک میں پرفارم کرینگے
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) آنجہانی بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے 3 سال بعد ان کے اے آئی ٹور کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکار کے ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ ٹور کا اعلان کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال عالمی سطح پر اے آئی کی مدد سے ہونے والے ٹور میں بھارتی گلوکار کا ڈیجیٹل کردار پیش کیا جائے گا۔
سائنڈ ٹو گاڈ ٹور کے دوران سدھو موسے والا کا اے آئی سے تیار کردہ کردار متعدد ممالک میں پرفارم کرے گا، ان ممالک میں امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور پاکستان شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں ٹور کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین بے حد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں لارنس بشنوی کے گینگ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قتل کر دیا تھا۔