امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے میں یہاں رہنا چاہتا ہوں، مجھے یہیں ہونا چاہیے، چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کر رہے ہیں، چین کو اس فیصلے پر اعتراض نہیں ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا 31 مارچ سے 2 اپریل تک دورہ چین طے تھا۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچتاہوں کیا ہوگا اگرہم باقی ماندہ ایرانی ریاست کو ختم کر دیں، کیاہوگا اگر ہم آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کی ذمہ داری خود نہ لیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ سوچتاہوں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی ذمےداری اس کو استعمال کرنے والے ممالک کو ہی دے دیں، اس سے ہمارے کچھ غیر فعال اتحادی فوری اور تیزی سے حرکت میں آجائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں