بہاولنگر: خواتین کو تعویذ دے کر پیسے بٹورنے والا جعلی پیر گرفتار، مقدمہ درج

بہاولنگر: (دنیا نیوز) پولیس نے خواتین کو تعویذ دے کر ان سے پیسے بٹورنے والے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون بیماری کے علاج کیلئے پیر کے پاس گئی تو ملزم نے نقد رقم لے لی، مرض میں افاقہ نہ ہونے پر پیر نے پیسے دینے سے انکار کر دیا، جس پر پولیس نے خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے بیمار لوگوں کو گمراہ کر کے اپنے پاس بلانے کیلئے متعدد نوسرباز بھی رکھے ہوئے ہیں، یہ واقعہ چک 71 فور آر میں پیش آیا، اندراج مقدمہ کے بعد قاسم علی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں