متحدہ عرب امارات کے المنہاد ایئربیس پر ایران کا حملہ

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے المنہاد ایئر بیس پر ایران نے حملہ کر دیا۔

برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے لیکن اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں، المنہاد ایئر بیس پر برطانوی اور آسٹریلوی فوجی بھی تعینات ہیں۔

حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ المنہاد ایئر بیس پر کتنے اہلکار موجود ہیں یا وہاں کس قسم کا سامان ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں