حماس کی علی لاریجانی پر اسرائیلی حملے کی مذمت، ایرانی عوام سے اظہار تعزیت

غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بدھ کے روز حماس نے تہران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دھوکے پر مبنی کارروائی قرار دیا۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران پر اسرائیلی کارروائی پورے خطے کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔

حماس نے فلسطینی کاز کی حمایت میں علی لاریجانی کے کردار کو سراہتے ہوئے ایران کی قیادت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس حملے کو ایران کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں