اسرائیلی فوجیوں کی جنوبی لبنان میں گھروں اور بینک میں لوٹ مار
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی لبنان میں گھروں میں لوٹ مار شروع کردی۔
اسرائیلی حملوں کے باعث جنوبی لبنان میں شہریوں کی اکثریت بے گھر ہو چکی ہے جس کے باعث رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوجی داخل ہوگئے، اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ نے لبنان میں گھروں کے اندر لوٹ مار کی ویڈیو بھی شیئر کر دی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی ناصرف گھروں بلکہ بینک میں داخل ہوکر بھی لوٹ مار کرتے ہوئے اور نوٹ گنتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے لوٹ مار کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل غزہ میں بھی اسرائیلی فوجی بے گھر ہونے والے معصوم فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کرتے رہے۔
اسرائیل کے لبنان پر حملے کی وجہ سے تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں ایک ملین سے زیادہ لبنانی افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔