میئر کراچی کا مختلف مقامات کا دورہ، شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت

کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مائی کولاچی روڈ، بوٹ بیسن روڈ، دو تلوار، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے بروقت اقدامات کے باعث شہر میں حالات نارمل ہیں، تیز ہوا کے باعث درخت گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے، پارکس ڈیپارٹمنٹ کو صورتحال کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

میئر کراچی نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہری بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ سکیں، بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ ساتھ واٹر کارپوریشن کا عملہ بھی سڑکوں پر موجود ہے اور پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہاکہ شہریوں سے گزارش ہے کے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور احتیاط کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں