ایران کے اسرائیل کے ایئرپورٹ پر میزائل حملے، 3 طیارے تباہ
تل ابیب: (دنیا نیوز) ایران کے اسرائیل کے ایئرپورٹ پر میزائل حملے سے تین طیارے تباہ ہوگئے۔
اسرائیل کی ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر چند روز کے دوران میزائل حملوں سے تین طیارے متاثر ہوئے، بیان میں کہا گیا ایئرپورٹ اتھارٹی بار بار واضح کر چکی ہے کہ اس وقت اس علاقے میں آپریشن کے دوران خطرات موجود ہیں۔
— Press TV (@PressTV) March 18, 2026
حکام کے مطابق میزائل حملوں کے وقت تینوں نجی طیارے خالی تھے اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔