لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام
اسلام آباد: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
افطار ڈنر میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا 3 روزہ کنڈیشننگ کیمپ لگایا گیا تھا، کنڈیشننگ کیمپ کا تیسرا روز اسلام آباد میں ہونے والی بارش کی نذر ہو گیا تھا، لاہور قلندرز سکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔