یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، سفارتی حل کی حمایت

تہران: (دنیا نیوز) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر گفتگو کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دوران گفتگو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے آبنائے ہرمز میں جنگ کے اثرات اور بحری نقل و حمل کی آزادی کے بارے میں بات کی۔

رائٹرز کے مطابق ایک یورپی اہلکار نے بتایا کہ یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ نے زور دیا کہ محفوظ گزرگاہ یورپ کیلئے ترجیح ہے اور ایران سے علاقے میں بنیادی انفراسٹرکچر پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاجا کالاس کا دوران گفتگو یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی یونین کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں