جیکب آباد میں پولیس مقابلے، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

جیکب آباد: (دنیا نیوز) جیک آباد میں دو مختلف مقامات پر پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلے ہوئے۔

 پہلا مقابلہ تھانہ آباد کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے بعد ڈکیت ملزم شمن جکھرانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسرا مقابلہ ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں قائم شاہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہوا، ایک ملزم حبیب اللہ جاکھرانی زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار دونوں ملزموں کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہوا کر لیا، گرفتار ملزم مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں