میٹا کا انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ختم کرنے کا فیصلہ
کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ 8 مئی سے نافذ ہوگا اور اس کی بنیادی وجہ اس فیچر کا کم استعمال بتایا جا رہا ہے جس کے بعد صارفین کی سکیورٹی اور ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔
میٹا کا کہنا ہے کہ بہت کم صارفین نے انسٹاگرام پر انکرپٹڈ میسجنگ کو اپنایا جبکہ محفوظ رابطے کے لیے صارفین واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔
سائبر سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے عالمی سطح پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے معیار کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اسی راستے پر چل سکتی ہیں۔