بالی ووڈ کے ایکشن سٹار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نئی دہلی :(دنیا نیوز) بالی ووڈ کے معروف ایکشن سٹار چک نورس ( Chuck Norris) 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

اہلِ خانہ کے مطابق چک نورس کا انتقال اچانک ہوا، تاہم وہ اپنے آخری لمحات میں گھر والوں کے درمیان اور پُرسکون حالت میں تھے، انہوں نے مزید تفصیلات کو نجی رکھنے کی درخواست بھی کی۔

چک نورس نہ صرف فلموں اور ٹی وی میں اپنے ایکشن کرداروں کے باعث مشہور تھے بلکہ مارشل آرٹس کے ماہر بھی تھے، انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی عالمی مقابلے جیتے اور بعد ازاں فلموں اور ڈراموں میں کام کر کے عالمی شہرت حاصل کی، ان کا مشہور ٹی وی شو ’واکر، ٹیکساس رینجر‘ انہیں ایک منفرد پہچان دیتا ہے۔

 انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کی اور ایک سخت گیر ہیرو کے طور پر جانے گئے، وقت کے ساتھ ساتھ ان کا نام انٹرنیٹ پر مزاحیہ انداز میں بھی مقبول ہوا، جہاں ان سے متعلق دلچسپ جملے اور کہانیاں وائرل رہیں۔

چک نورس کو نہ صرف ایک اداکار بلکہ ایک مضبوط شخصیت اور متاثر کن زندگی گزارنے والے انسان کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں