ماسکو مشکل وقت میں تہران کا وفادار دوست، قابل اعتماد شراکت دار بنا رہے گا: پوتن

ماسکو: (شاہد ٍگھمن) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ماسکو اس مشکل وقت میں تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد شراکت دار بنا رہے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بہار کے تہوار نوروز کے موقع پر کئی سی آئی ایس ممالک کے سربراہان کو مبارکباد دی ہے۔

ان میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، قازقستان کے صدر قاسم ژومارٹ توکائوف، کرغیزستان کے صدر صدیق جاپاروف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر سردار بردیمحمدوف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یوف شامل ہیں۔

صدر پوتن نے اپنے پیغامات میں ان ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بلند سطح کو اجاگر کیا اور کہا کہ مفاد پر مبنی اور کثیر الجہتی روابط آئندہ بھی کامیابی سے فروغ پائیں گے۔

اہم بات یہ ہے کہ پوتن نے ایران کے رہنماؤں کو بھی مبارکباد بھیجی، جن میں رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان شامل ہیں۔

انہوں نے ایرانی عوام کے لئے دعا کی کہ وہ سخت حالات پر کامیابی سے قابو پائیں اور اس بات پر زور دیا کہ ماسکو اس مشکل وقت میں تہران کا وفادار دوست اور قابل اعتماد شراکت دار بنا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں