مظفر آباد میں نماز عید کا مرکزی اجتماع، مقبوضہ کشمیر، فلسطین، ایران کیلئے دعائیں

مظفرآباد: (دنیا نیوز)وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر فیصل ممتاز راتھور نے کہا ہے کہ جو وقت ملا ہے مخلوق خدا کیلئے کوشش کریں گے مزید آ سانیاں پیدا کر کے جائیں۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں عید کی نماز کا اہتمام کیا گیا، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا نماز عید کے اجتماع سے خطاب کیا جہاں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف شدید مزمت کی گئی علاوہ ازیں فلسطین اور ایران کے مسلمانوں کیلئے بھی دعا کی گئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ہمراہ وزیر حکومت جاوید ایوب ، میئر میونسپل کارپوریشن سکندر گیلانی، سابق وزیراعظم فاروق حیدر خان سمیت دیگر نے بھی مرکزی عید گاہ میں نماز عید ادا کی۔

نماز عید کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت کی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج بھی سری نگر کی جامع مسجد کو عید کے موقع پر بند رکھا گیا ہے، آج کے دن ملکی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے قربانیاں پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مخلوق خدا کی خدمت کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج سچ کو ثابت کرنا پڑتا ہے، جھوٹ خود بخود پھیل جاتا ہے۔

ریلی حکومت آزادکشمیر اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے نکالی گئی تھی تاہم نماز عید کے بعد وزیراعظم بھی شہریوں میں گھل مل گئے، انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر نے عید سرحدوں پر مامور افواج پاکستان کے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کی اور مقبوضہ جموں کشمیر میں رمضان المبارک میں عبادات میں بھارتی مداخلت کیخلاف دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
وزیر اعظم نے پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام شہریوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ اور سرینگر جامع مسجد کو بند کیئے کو مقفل کیئے جانے کیخلاف مظاہرے میں شریک ہوئے جبکہ مظاہرے میں کشمیری مہاجرین و انصار کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاج کی فضاء میں دونوں استعماری قوتوں کیخلاف نعروں سے گونجتی رہی، احتجاج میں زندہ باد زندہ باد پاکستان زندہ باد اور مردہ باد مردہ باد ہندوستان مردہ باد کے نعرے بلند کیے گئے۔

احتجاج میں شریک مظاہرین نے کہا کہ رمضان المبارک میں سرینگر کی جامع مسجد اور مسجد اقصیٰ کو بند رکھنے کی بھارت اور اسرائیل کی کوششوں کی مزمت کرتے ہیں ، مظفرآباد اسلامیان جموں کشمیر بھارتی حکومت کی جانب سے مداخلت فی الدین برداشت نہیں کریں گے، اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔

مظاہرین نے احتجاج میں مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

علاوہ ازیں مرکزی عید گاہ میں نماز عید کے اجتماع میں سیرت کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی کی شدید مذمت اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی، مزید براں قرارداد میں سرینگر جامع مسجد، مسجد رحمت اللعالمین اور مسجد اقصی کی بندش، غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

قرارداد میں حکومت آزادکشمیر کی جانب سے تجوید القرآن ٹرسٹ میں اضافے کو سراہا گیا اور رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور جامع مسجد حرمین شریفین کے پی سی ون کی منظوری پر حکومت آزادکشمیر کو خراج تحسینق پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں