وزیراعلیٰ مریم نواز کا ون ویلرز کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی چاند رات پر ہراسانی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دی اور کہا کہ ون ویلنگ سے زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ شکایت سامنے آنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی، ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی، کم عمر افراد کے خلاف گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں