کراچی میں دو ماہ کیلئے کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی

کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کراچی میں دو ماہ کیلئے کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں کچرا پھینکنے اور جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، کچرا پھینکنے، ڈمپنگ اور جلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

کمشنر کراچی نے سیکشن 144 نافذ کرنے کا حکم دے دیا، شہر میں گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، ندی نالوں اور دریا کے قریب کچرا پھینکنا ممنوع قرار دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی سفارش پر پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج ہوگا، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کارروائی کے اختیارات دے دیئے گئے۔

19 مارچ سے 19 مئی 2026 تک پابندی نافذ العمل ہوگی، عدالت عالیہ کی ہدایت پر دریائے ملیر کے اطراف خصوصی نگرانی کی جائے، نوٹیفکیشن میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں