عسکری قیادت کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف اور سربراہ فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سروسز چیفس نے کہا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری کی دیرپا اقدار کی علامت ہے، پاک فوج کے لیے عید کی حقیقی روح ملک کی خدمت اور حفاظت میں چھپی ہے، چاہے وہ اہلِخانہ سے دور ہی کیوں نہ ہوں، تاکہ قوم کے لیے امن اور سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ عید پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے امن، خوشحالی اور برکتوں کا پیغام بنے، مسلح افواج کیلئے عید کا حقیقی جذبہ وطن کے دفاع اور خدمت میں مضمر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کے جوان اہلخانہ سے دور ملک کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، مسلح افواج کے سربراہان نے پیغام میں پاکستان کے بہادر مرد و خواتین کی قربانیوں کو خراج تحیسن پیش کیا۔

مسلح افواج کے سربراہوں نے اپنے پیغام میں شہدا اورغازیوں کے اہل خانہ کی ثابت قدمی اور حمایت کو بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں