عارضی نہیں مکمل، جامع اور دیرپا جنگ بندی چاہتے ہیں:عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عارضی نہیں مکمل، جامع اور دیرپا جنگ بندی چاہتے ہیں۔

جاپانی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایسے اقدام کا خیرمقدم کریں گے جس سے جنگ مکمل ختم ہو۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مکمل جنگ بندی کی کسی بھی تجویز پر غور کرنے کیلئے تیار ہیں، کچھ ممالک تنازعات کا حل تلاش کر رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ لگتا نہیں امریکا جارحیت روکنے کیلئے آمادہ ہوگا، جاپانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں