عید کے روز پتنگ بازی و فروشی کیخلاف کارروائی، 17 ملزم گرفتار
کاہنہ: (دنیا نیوز) عید کے روز پتنگ بازی و فروشی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع و پٹرولنگ پر 17 ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار افراد میں 14 پتنگ باز، 3 پتنگ فروش شامل ہیں۔
پتنگ بازوں کو موقع سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزموں سے 200 سے زائد پتنگیں، 30 سے زائد کیمیکل ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔
پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کر دیا۔