گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی قتل کر دی

فیصل آباد:(دنیا نیوز) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق دِلخراش واقعہ غلام محمد آباد میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کر بعد ملزم اسلم نے اپنی اہلیہ سمیرا کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔

پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں