سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی کارکردگی رپورٹ جاری
کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 16 تا 19 مارچ کے دوران مجموعی طور پر 82 کیسز کے فیصلے کیے گئے، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے چار روز کے دوران 73 کیسز نمٹائے۔
بینچ میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس محمد شفیع صدیقی شامل تھے، اس بینچ کے روبرو چار روز کے دوران مجموعی طور پر 113 کیسز سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔
مزید برآں، جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تین روز کے دوران 8 کیسز کے فیصلے کیے، جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل بینچ نے ایک کیس کا فیصلہ سنایا۔