سید طحہٰ کے الیکٹرک کے نئے سی ای او تعینات

کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک کی جانب سے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے سید طحہٰ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ نئے سی ای او سید طحہٰ 15 اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

خط کے مطابق سید طحہٰ فروری 2020 سے پاکستان سٹیٹ آئل میں بھی ایم ڈی اور سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ اس نئی تقرری سے قبل کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹریبیوشن آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ تقرری سے قبل ادیب احمد بطور قائم مقام چیف ایگزیکٹو فرائض انجام دے رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں