فیصل آباد: ایف آئی اے کی کاروائی، انسانی سمگلر گرفتار
فیصل آبد : (دنیا نیوز) فیصل ااباد میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتارکر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، ملزم غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو یورپ ممالک بھیجنے میں ملوث پایا گیا۔
انہوں نے بتایا ملزم شہریوں کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹور چکا تھا، ملزم کے قبضے سے چیک بکس، موبائلز، لیپ ٹاپ، پاسپورٹس، جعلی ویزے اور دیگر سامان برآمد کی گیا جبکہ ملزم بین الاقوامی انسانی سمگلر کے گینگ سے منسلک تھا۔