لودھراں: تیزگام ایکسپریس حادثہ، 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریک کلیئر نہ ہو سکا
لودھراں: (دنیا نیوز) لودھراں کے قریب آدم واہن اسٹیشن کے علاقے میں تیزگام ایکسپریس حادثے کو 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک کلیئر نہ ہو سکا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس لودھراں سٹیشن پر کھڑی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات 9 بجے تیزگام آدم واہن ریلوے سٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے میں چار بوگیاں الٹنے سے متعدد مسافر زخمی ہوئے تھے۔
ریلوے سٹیشن ماسٹر ملک اقبال کا کہنا ہے کہ اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک کی بحالی کے لئے آپریشن جاری ہے، ریلوے ٹریک بحال ہونے میں مزید چار گھنٹے لگ سکتے ہیں۔