ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتا ہوں، سابق سربراہ سی آئی اے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق سربراہ سی آئی اے جان برینن نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتا ہوں۔
ایک بیان میں سابق سربراہ سی آئی اے جان برینن نے کہا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود صدر ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنی تخلیق کردہ شکست سے جان چھڑوانے کی کوشش میں ہیں، ٹرمپ غلط کہہ رہے ہیں کہ امریکی شرائط پر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے۔