امریکا کی ایران کے خلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے۔

فرانسیسی خبر ایجبنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارت کاری پر بھی غور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے مذاکرات کار سفارتکاری کے نئے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم ایران میں فوجی اہداف کے حصول کیلئے آپریشن بھی بلا رکاوٹ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں