لاہور: شوہر کا بیوی پر مبینہ وحشیانہ تشدد، لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کردی
لاہور: (دنیا نیوز) شادباغ عامر روڈ پر شوہر نے بیوی پر مبینہ تشدد کر ڈالا۔
متاثرہ خاتون دعویٰ کیا کہ شوہر نے لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی، متاثرہ خاتون کے مطابق یہ تشدد کا پہلا واقعہ نہیں، اس بار بچوں کے سامنے مارا گیا، تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی جس پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس کارروائی کے بجائے تعاون نہ کرنے کا کہہ رہی ہے، ملزم مبینہ طور پر آئس کا نشہ کرتا ہے اور منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں، ہسپتال سے میڈیکل کروایا گیا مگر رپورٹ فراہم نہیں کی جا رہی۔
متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ دیا جائے۔