بین الاقوامی قانون مغرب کے دوہرے معیار کے مطابق چلتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون مغرب کے دوہرے معیار کے مطابق چلتا ہے۔

ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون عملی طور پر مردہ ہے، بین الاقوامی قانون کا غزہ اور یوکرین سے متعلق دہرا معیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جارحیت پر خاموش ہے، جرمنی کے صدر کی ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کو سراہتے ہیں، جو عالمی قوانین کی اہمیت کو سمجھتے ہیں انہیں بھی بولنا چاہیے۔

خیال رہے کہ جرمنی کے صدر نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں