پینٹاگون کا مشرقِ وسطیٰ میں 3 ہزار فوجی بھیجنے کا منصوبہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ میں 3 ہزار فوجی بھیجنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 82ویں ایئر بورن کمبیٹ بریگیڈ ایمرجنسی رسپانس فورس ہے جس کو ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ تعینات کیا جا سکتا ہے۔

امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ 82ویں ایئربورن ڈویژن کے 3 بٹالینز، جن میں تقریباً 3,000 فوجی شامل ہیں، مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے کی توقع ہے۔

اہلکار کے مطابق اگرچہ ان دستوں کی تعیناتی کی تیاری مکمل ہے، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 82ویں ایئربورن ڈویژن کو یہ صلاحیت حاصل ہے کہ وہ حکم ملنے کے صرف 18 گھنٹوں کے اندر دنیا کے کسی بھی خطے میں تعینات ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں